خان پور میں 12 مارچ سے تین روزہ  سیرت النبیؐ کانفرنس شروع‘ ٹیمیں تشکیل

خان پور میں 12 مارچ سے تین روزہ  سیرت النبیؐ کانفرنس شروع‘ ٹیمیں تشکیل

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)مرکز جامعہ محمدیہ اہلحدیث خانپور کے زیر اہتمام 14.13.12مارچ بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار کو منعقد (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

ہونے والی سالانہ تین روزہ عظیم الشان آل پاکستان سیرت النبی کانفرنس کے حوالے سے اہلحدیث یوتھ فورس ڈویثرن بہاولپور کے عہدیداران و کارکنان کا مشرکہ اجلاس مرکز جامعہ محمدیہ اہلحدیث خانپور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و مہتمم جامعہ محمدیہ اہلحدیث خانپور حافظ محمد عامر صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد عامر صدیقی نے کہاکہ عالم اسلام اس وقت انتشار کا شکار ہے علمائے کرام،مبلغین اور صلحائے امت اصلاح امت کیلئے سرگرم ہوجائیں اور معاشرے سے برائیوں کا قلع قمع کریں معاشرے میں قیام امن ہر فرد کا فرض ہے اور فساد پھیلانے والے اللہ اور اسکے رسول کے دشمن ہیں اور ان کیلئے سخت سزائیں ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اسلامی شناخت ہی اس کی بقاؤ استحکام کی ضامن ہے اسلام کے سوا کوئی نظام پاکستان میں کامیاب نہیں ہوسکتا دور حاضر بدترین فتنوں کاشکار ہے فتنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے شافع محشر نبی کریم کی سیرت کو اپنایا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد عاصم شاہین، حافظ محمد اصغر سلفی ودیگر نے کہاکہ جامعہ کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ سیرت کانفرنس کے حوالے سے تمام نوجوان اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ڈیوٹیوں کے حوالے سے خود کو تیار رکھیں انہوں نے کارکنان کی مختلف شعبہ جات میں ڈیوڈیاں تفویض کیں اس موقع پر کارکنان نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ہم اپنے تین دن کانفرنس میں آنے والے مہمانوں کے انتظام و انصرام اور سیکورٹی و دیگر معاملات کیلئے وقف کرتے ہیں۔

ٹیمیں تشکیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -