اُوچ شریف‘ نادرا سنٹر میں لوگوں کا سیلاب،کرونا پھیلنے کاخدشہ 

اُوچ شریف‘ نادرا سنٹر میں لوگوں کا سیلاب،کرونا پھیلنے کاخدشہ 

  

اُوچ شریف (نمائندہ پاکستان) نادرا سنٹر اُوچ شریف میں شناختی کارڈ(ب) فارم کے حصول کیلئے آنے والے مرد و خواتین خوار ہو کر رہ گئے ہیں دور دراز سے آنے والے مرد و خواتین کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے ہو کر رش کی وجہ سے مایوس گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں نادرا آفس کے باہر خواتین کیلئے بیٹھنے کا بھی کوئی خاص انتظام نہیں ہے جس کے باعث کئی گھنٹوں (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

 سے ٹوکن کے حصول کیلئے کھڑی ایک خاتون بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی جبکہ روزانہ درجنوں خواتین اور معمر افراد بے پناہ رش کے دوران ٹوکن نہ ملنے کے بعد گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ایجنٹ اور انتظامیہ رش کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے عوام سے فیس کے نام پر پیسے بٹورنے لگی ہے شناختی کارڈ اور ب فارم بنانے پر اپنی من پسند کے ریٹس مقرر کر دیئے ہیں سائلین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ پنجاب اورڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے اور کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کامطالبہ کیا ہے۔جبکہ رش کے باعث کرونا بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -