وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر  گھی مہنگا کرنے سے منع کردیا

     وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر  گھی مہنگا کرنے سے منع کردیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے منع کردیا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزیرخزانہ نے بھی گھی مہنگا کرنے کی مخالفت کی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے، اضافہ نہ کیا جائے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے پہلے یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 30 روپے کلو مہنگاکرنے کی اجازت دی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزپر گھی موجودہ 170 روپے فی کلو پر فروخت کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد رمضان ریلیف پیکج میں تبدیلی کی گئی جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 200کی بجائے170روپے کلوپردستیاب ہوگا۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی سبسڈی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -