اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ  کے امام کو گرفتار کرلیا

  اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ  کے امام کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے  مسجد اقصیٰ کے امام  شیخ ایکریما صابری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے،گرفتاری کی کوئی وجہ اب تک سامنے نہ آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد اقصی کے امام کو یروشلم میں واقعہ ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے،ان کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔اسرائیل کی جانب سے ان پر مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جاچکی ہے۔اسرائیل کی جانب سے ایکریما صابری کو متعدد  بار  مقدس مقامات تک رسائی سے روکا گیا جبکہ انہیں متعدد بار جیل بھی بھیجا گیا ہے۔ایکریما صابری سپریم اسلامک کونسل کے صدر بھی ہیں۔
اسرائیلی افواج 

مزید :

صفحہ اول -