شب ِ معراج النبی ؐآج عقیدت  اور احترام سے منا ئی جائے گی 

شب ِ معراج النبی ؐآج عقیدت  اور احترام سے منا ئی جائے گی 

  

 کراچی(این این آئی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی معراج الانبیاء27ویں شب رجب المرجب آج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی  شہر بھر میں محافل ذکر معراج منعقد ہونگی علمائے کرام عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کریں گے مساجد میں محافل ذکرو نعت،قصیدہ بردہ،قصیدہ معراجیہ، درود شریف، صلو ۃ تسبیح، نوافل اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا شب معراج النبی ؐکا مرکزی اجتماع جامع مسجد میمن مصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن)میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگا اجتماع سے امیر جما عت اہلسنّت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کریں گے  جما عت اہلسنّت کے رہنماؤں نے کہا کہ یوم معراج النبی کے موقع پر سکیورٹی ادارے مساجد و دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں نیزمقامی انتظامیہ بلدیاتی ادارے مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

شب معراج النبیؐ

مزید :

صفحہ اول -