متعدد نئے کیس رپورٹ: کرونا پھیلنے کا خدشہ، ملتان میں لوک ورثہ میلہ ملتوی: سرگرمیاں ختم 

متعدد نئے کیس رپورٹ: کرونا پھیلنے کا خدشہ، ملتان میں لوک ورثہ میلہ ملتوی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘ رحیم یار خان‘ ٹبہ سلطان پور (سپیشل رپورٹر‘ نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ جنرل رپورٹر‘ وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان) ملتان میں مختلف محکموں کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے،کورونا وباء کے خدشہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی کی ہدایت پر لوک ورثہ میلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔میلے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔لوک ورثہ میلہ کورونا وباء کی تیسری لہر کے پیش نظر ملتوی (بقیہ نمبر60صفحہ 7پر)
کیا گیا ہے۔لوک ورثہ میلہ 14 اور 15 مارچ کو منعقد ہونا تھا۔ نشتر ہسپتال ملتان میں 03 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق،کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی شبہ میں 12مریض زیر علاج، رپورٹس کا انتظار ہے، فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں یکم اپریل 2020  سے 09 مارچ 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 463  ہے، جبکہ نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 03 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،یوں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جن میں سے 19 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  09مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 02مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 12 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 497 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 597 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں ایک مرتبہ پھر سے تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈاکٹروں بچوں اورخواتین سمیت 29افراد جن میں 50سالہ ڈاکٹر عمران اقبال 48سالہ لیڈی ڈاکٹر روبینہ کوثر13سالہ علی19سالہ لائبہ9سالہ زینب12سالہ زین الرحمن17سالہ عروج14سالہ طوبی15سالہ عفان احمد59سالہ عصمت بانو35سالہ کوثر پروین33سالہ صوبیہ35سالہ زرینہ گل67سالہ کلثوم38سالہ ارم صبا50سالہ جنت بی بی60سالہ فرخندہ بی بی60سالہ پروین55سالہ کریم خاتون68سالہ جاوید اختر50سالہ غلام مرتضی32سالہ شاہد مقبول23سالہ عبدالرحمن31سالہ زین رضا67سالہ رفیق شاکر 38 سالہ شہاب گل27سالہ عدیل اشرف32سالہ محمد سلطان اور 32سالہ سیف الرحمن کو شیخ زاید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیامحکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 187جبکہ مجموعی تعداد2495بتائی جاتی ہے۔ ملتان میں گورنمنٹ نصر ت لاسلام ہائی سکول بوائز کینٹ میں دو اساتذہ اورتین طلبہ میں بھی کرونا ٹسٹ پازیٹو آگئے۔ اساتذہ میں وسیم ربانی ای ایس ٹی،غلام عباس ای ایس ٹیجبکہ تین طلبہ میں نہم کلاس کے طالبعلم احسن،عدیل،احمد علی شامل ہیں اس سکول میں کرونا کیسز پر محکمہ سکولز ایجوکیشن ملتان یہ سکول پہلے ہی بند کر چکا ہے اس طرح دیگر سکولوں میں بھی کرونا کیسز کی وجہ سے ملتان ان سات اضلاع میں شامل ہوا ہے جو ہائی رسک ہیں اور جن میں پندرہ مارچ سے چھٹیاں کر دی جا رہی ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے بنیادی تین اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ہاتھ دھوئیں۔سماجی فاصلہ رکھیں۔منہ اور ناک کو ماسک سے ڈھانپیں۔کورونا کی موذی مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار چلڈرن کمپلیکس شعبہ پلمونالوجی کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک پلمونالوجسٹ ڈاکٹر سجاد حسین بھابھہ نے کورونا احتیاطی تدابیر بارے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے  کہا کہ موسم بہار میں بچوں اور بڑوں  میں الرجی استھما کے مرض میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کھانسی نزلہ زکام کے مریضوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے اس سلسلے میں گورنمنٹ پنجاب نیکورونا کی مزید روک تھام کیلئے سکولوں کو بروقت بند کرکے  احسن اقدام کیا ہے۔پاکستانی عوام نے کورونا کی تیسری لہر پر قابو پانا ہے تو تین بنیادی اصولوں ہاتھ بار بار دھونا۔ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھنا۔اور ماسک کا استعمال۔پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر بھی بتایے گئے ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر خطرناک ہو سکتی ہے۔چلڈرن ہسپتال میں پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کورونا مرض سے متاثرہ بچوں کیلئے تمام تر سہولیات کے ساتھ آئیسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جس میں ماہر ڈاکٹر علاج معالجہ کیلئے بھی موجود ہیں۔عمومی طور پر بچوں میں کورونا کے مرض کی ریشو کم ہے اگر کوئی بچہ یا بڑا کورونا مرض سے متاثر ہوتا ہے تو اس متاثرہ مریض کو گھبرانا پریشان اور ناامید نہیں ہونا چاہیے۔کورونا کا علاج ممکن ہے۔ حکومت کرونا میں کاروبار کو بند کر نے کی بجائے تاجر برادری کو سہولیات فراہم کر ے تاجر حکومتی ایس او پیز پر پہلے ہی سختی سے عملدامد کرنے میں مصروف عمل ہیں خود ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے آنے والے کسٹمرز کو بھی ایس او پیز کی پابندی کروائی جارہی ہے پہلے ہی تاجر برادری مشکلات کا شکارہیں ان خیالات کااظہار مرکزی صدر انجمن تاجران چوہدری حاجی مہدی حسن کمبوہ نے صدر نیو مارکیٹ چوہدری طارق رشید کمبوہ، صدر کریانہ اسٹور چوہدری حاجی شاکر کمبوہ سمیت دیگر تاجروں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی مہدی حسن کمبوہ نے کہا کہ تاجرکا چاہے کسی بھی سیاست جماعت سے تعلق ہو لیکن کرونا وائرس کے باعث سب متحد د ہوتے ہوئے حکو مت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کرونا جیسی خطرناک بیماری کو شکست دینے کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر چوہدری مظفر سلطان کمبوہ، شکیل خان منیس، چوہدری رحمت اللہ کمبوہ، حاجی یعقوب کمبوہ، افضل قمر کمبوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔  
کرونا