عدالت مین رٹ‘ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی  صادق آباد کیخلاف اقدامات شروع سرکاری عمارت خالی کرنے کا حکم

 عدالت مین رٹ‘ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی  صادق آباد کیخلاف اقدامات شروع سرکاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 صاد ق آباد(نمائندہ خصوصی)کرپشن کے الزامات لگا کر پنجاب بھر میں چیئرمینز مارکیٹ کمیٹیوں کو ختم کرنے کے لئے عدالت میں رٹ کر نا چیئرمین مارکیٹ کمیٹی صادق (بقیہ نمبر66صفحہ 7پر)
آباد عامر تقی کو مہنگا پڑ گیا،حکومتی مشینری نے کرپشن،ٹی اے،ڈی اے فنڈز کے غیر قانونی استعمال،سرکاری بلڈنگ کو فوری خالی کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے، تفصیل کے مطابق ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ای اینڈ ایم رحیم یارخان نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت معاشیات و تجارت پنجاب لاہور،رپورٹ برخلاف چیئرمین مارکیٹ کمیٹی صادق آباد الزام عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے بنا اتھارٹی لیٹر اور بنا ہاؤس مارکیٹ کمیٹی اے ٹی اے،ڈی اے کی مد میں ہزاروں روپے مارکیٹ کمیٹی سے وصول کئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے اسی طرح صادق آباد مارکیٹ کمیٹی کی بلڈنگ انتہائی خستہ حالت ہے جس کی محکمہ بلڈنگ نے بھی تصدیق کی ہے کہ صادق آباد غلہ منڈی میں واقع مارکیٹ کمیٹی کی بلڈنگ انتہائی خطر ناک ہے جسے فوری خالی کیا جائے اگر خالی نہ کیا گیا تو جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار چیئرمین مارکیٹ کمیٹی صادق آباد ہوگا لیٹر میں تحریری طور پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی میں اپنی آڑھت کی دکان پر بیٹھ کر مارکیٹ کمیٹی کے کام سرانجام دیتے ہیں جب کہ مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کو خطرناک بلڈنگ کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے اسی طرح چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے دفتر مارکیٹ کمیٹی پر لوگوں سے لاکھوں روپے چندا اکٹھا کر کے مارکیٹ کمیٹی کے فنڈز سے صادق آباد کی بوسیدہ عمارت کی مرمت و تزائین کروائی ہے جب کہ بلڈنگ کسی وقت بھی زمین بوس ہو سکتی ہے۔پیرا نمبر چار میں مزید الزام لگایا گیا کہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی صادق آبا دکی زرعی زمین جمع بندی کی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد سے باقاعدہ قانونی طریقہ سے جان پڑتال کروائی جائے مذکورہ لیٹر کو برائے کاپی اطلاع چیف سیکرٹری پنجاب زراعت لاہور،اسپیشل سیکرٹری پنجاب مارکیٹنگ لاہور،چیئرمین پامرا لاہور،ڈائریکٹر جنرل پامرا لاہوربھی کیا گیا ہے۔اس ضمن میں چیئرمین کمیٹی عامر تقی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ اپنی تعیناتی کے دوران صرف دو ٹی اے،ڈے اے وصول کئے ہیں جس کی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے لیٹر کے ذریعہ قانونی ہونے کا لیٹر بھی جاری کیا ہے اسی طرح میں اپنے دفتری کام مارکیٹ کے دفتر میں ہی بیٹھ کر انجام دے رہا ہوں میرے اوپر اپنے ذاتی دفتر میں بیٹھ کر مارکیٹ کمیٹی کے کاموں کی انجام دہی کے الزامات میں کوئی صداقت نہ ہے۔تحصیل صادق آبا دمیں اس سے قبل بھی اعلیٰ افسران کے سرکاری دفاتر کی بھی شہریوں کی بھرپور معاونت سے تزئین و آرائش کی جاتی رہی ہے ہم نے بھی بلڈنگ کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے غلہ منڈی کی تاجر برداری اور انجن تاجران کے تعاون سے غلہ منڈی میں واقع مارکیٹ کمیٹی کی بلڈنگ کی تزئین و آرائش ذاتی دوستوں کی فنڈنگ سے کروائی ہے جس سے حکومت کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جانے کی بجائے الزام تراشی کی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میں مارکیٹ کمیٹی چیئرمین سے قبل خاندانی زمیندار ہوں میری زمین میرے نام درج ہے جس کی تصدیق باقاعدہ کروائی جا چکی ہے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب بھر میں مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینز پر بلا جواز جھوٹے بے بنیاد من گھڑت کرپشن کے الزامات لگا کر باڈی تحلیل کی گئیں تھیں جب کہ پنجاب بھر میں بننے والے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے ممبران کے ووٹوں سے منتخب ہوئے تھے ہمیں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اپنی ساکھ کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے عدالت کا سہارا لینا پڑا جس پر ہمیں بحال کیا گیا اور ہم چیئرمین مارکیٹ کمیٹی انتہائی ایمانداری سے مارکیٹ کمیٹی کے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں سرکاری ریکارڈ گواہ ہے کہ ہماری تعیناتی کے دوران سرکاری ریکوریوں میں اضافہ ہوا ہے اور مجھ سمیت میرے ممبران نے خود ساختہ ہونے والی مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کے احکامات کے بعد تحصیل صادق آبا دسے تعلق رکھنے والے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عامر تقی نے عدالت میں بطور مدعی رٹ دائر کی تھی جس پر پنجاب بھر سے چیئرمینز مارکیٹ کمیٹی بحال ہو ئے تھے۔
حکم