سخی سرور میں دستاویزات کے بغیر گھومنے والا چینی باشندہ گرفتار
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)سخی سرور کی گلیوں میں گھومنے والے چین کے شہری کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اپنی تحویل میں لے لیا، " شی شوشان جوبیجنگ کا رہائشی ہے اور ویزہ پر پاکستان لاہور آیا ہوا ہے اپنی پاکستانی بیوی اقراء اور سسر کے ساتھ سخی سرور کے عرس کی تقریبات میں آیا ہوا تھااطلاع ملنے پر چینی (بقیہ نمبر65صفحہ 7پر)
شہری کو بارڈرملٹری پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پولیس تھانہ سخی سرور کے حوالے کردیا - شی شوشان کے پاس ڈیرہ غازی خان داخل ہونے اور سخی سرور میں آنے کا اجازت نامہ نہیں تھاجبکہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کسی بھی غیر ملکی کے داخلہ پابندی عائد ہے تاہم اس ضلع میں آنے کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ خصوصی اجازت نامہ دے سکتا ہے لیکن چینی شہری شوشان کے پاس ایسی کوئی دستاویزات نہیں تھیں ذرائع کے مطابق شوشان نے 2019 میں مغلپور گڑھی شاہو لاہور کی اقراء نامی پاکستانی لڑکی سے شادی کی ہوئی ہے وہ 20 دسمبر 2020 کو پاکستان ویزہ پر آیا تھا جو محدود شہروں کے لیے تھا شوشان اپنی پاکستانی بیوی اقراء اور سسر کے ساتھ سخی سرور عرس پر آیا ہوا تھا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر بی ایم پی اسے اپنی تحویل لے لیا اور پھر پولیس تھانہ سخی سرور کے حوالے کردیا۔
چینی باشندہ