تعلیمی ادارے بند‘ حکومت تعلیم دشمن پالیسیاں ختم کرے‘ اسلامی جمعیت طلبہ 

تعلیمی ادارے بند‘ حکومت تعلیم دشمن پالیسیاں ختم کرے‘ اسلامی جمعیت طلبہ 

  

 ملتان (جنرل ر پو رٹر) اسلامی جمیعت طلبہ نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی 14 دنوں کے لیے بندش کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔اس حوالے سے سعد سعید ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے کہا کہ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی ہمارے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کر رہی ہے تعلیم دشمن پالیسی کو ختم کیا جائے گزشتہ ادوار بھی تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے طلبہ کو بہت نقصان ہوا(بقیہ نمبر69صفحہ 7پر)

 ہے انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اداروں کے کھلے ہونے کے باوجود فقط تعلیمی اداروں کو بند کرنا سمجھ سے بالا تر ہے حکومت اقتدار میں آتے ہی تعلیم دشمن پالیسی پر عمل درآمد کر رہی ہے حکومت کی ناقص مینجمنٹ کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش ہوئی جن کی وجہ سے طلبہ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کیا جا رہا ہے طلبہ کا نقصان کیا جارہا ہے جب بھی تعلیمی اداروں کو کھولنے کی بات ہوئی کروناء  کی آڑ میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے جہاں دیگر تمام ادارے کھلے ہیں وہاں تعلیمی اداروں کی بندش فقط تعلیم دشمنی کا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال کرے۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -