جان بچانیوالی ادویات ایک بار پھر مہنگی، انسولین کی قیمت ایک ہزارروپے بڑھ گئی

  جان بچانیوالی ادویات ایک بار پھر مہنگی، انسولین کی قیمت ایک ہزارروپے بڑھ ...

  

 کراچی(این این آئی)جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ کردیاگیا، شوگرانسولین کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ گئی،نئی قیمت ساڑھے 6ہزارکردی گئی۔پاکستان ڈرگ لائر فورم نورمہرکے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ کردیاگیااینٹی بائیوٹک آگمینٹن، معدے کی دوا رائزک اور طاقت کی دوا سربیکس زی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ڈریپ کی منظوری کے بغیر ہی کئی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔شوگر کی دوالینٹس پین کی قیمت میں ایک ہزارروپے کا اضافہ کردیاگیاہے، جس کے بعدشوگر کی انسولین اب5500 کی بجائے 6500  روپے کی ملے گی۔انہوں نے بتایاکہ معدے کی دوا رائزک کی قیمت 245 سے بڑھا کر 280 روپے کردی گئی ہے۔

ادویات مہنگی

مزید :

صفحہ اول -