نیب کا کسی سیاسی جماعت یافرد سے کوئی تعلق نہیں،جسٹس (ر)جاوید اقبال

  نیب کا کسی سیاسی جماعت یافرد سے کوئی تعلق نہیں،جسٹس (ر)جاوید اقبال

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمن نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوششوں میں تیزی لائی ہے،اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کی کوششوں سے ہی اس خواب کو یقینی بنایا جا سکتاہے،بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے جو کہ ملک ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اورکرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنی کوششوں میں تیزی لائی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت گروپ یافرد سے کوئی تعلق نہیں،نیب افسران کو قانون کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی اور کرپشن کا خاتمہ قومی فریضہ سمجھ کر ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب سارک کے تمام ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں کے تحت پاک چین معاشی روابط میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بد عنوانی کنونشن کے تحت ملک کا فوکل ادارہ ہے جو کہ پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے تفتیشی افسران کو جدید خطوط پر تربیت دینے کے لئے پاکستان ٹریننگ اکیڈمی قائم کی ہے تاکہ میگا کرپشن وائٹ کالرکرائمز کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی فعال انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ 

چیئرمین نیب 

مزید :

صفحہ اول -