آرمی چیف کی کمانڈ ر بحرینی نیشنل گارڈز، سکیورٹی ایڈ وائرز سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تٖصیلی تبادلہ خیال

  آرمی چیف کی کمانڈ ر بحرینی نیشنل گارڈز، سکیورٹی ایڈ وائرز سے ملاقات، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے بحرین کو پاکستان کی طرف سے تربیت اور استعدار کار میں بہتری کیلئے دوطرفہ سکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کی پیشکش کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر فیلڈ مارشل محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میجرجنرل شیخ ناصر بن حماد الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے تربیت اور استعدار کار میں بہتری کے لئے بحرین کو پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جن میں افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت، سرحدی سیکیورٹی اور افغانوں کی زیر قیادت اور افغانوں کے اپنے  امن عمل میں سہولت کے حوالے سے ضروری اقدامات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف ملاقاتیں 

مزید :

صفحہ اول -