سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار پاکستان پہنچ گئے  علماء سے ملاقاتیں کریں گے 

     سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار پاکستان پہنچ گئے  علماء سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حزب اسلامی افغانستان کے صدر اور سابق وزیر اعظم گل بدین حکمت یار بدھ کو پاکستان پہنچ گئے ہیں، حکمت یار کے بیٹے حبیب الرحمن حکمت یار نے ”این این آئی“کو بتایاکہ حزب اسلامی کا وفد لاہور میں علماء سے ملاقاتیں اور جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی جانب سے ایک استقبالیہ میں شرکت کرینگے۔ذرائع نے بتایاکہ حکمت یار سات رکنی وفد کے ہمراہ بدھ کی دوپہر کو اسلام آباد پہنچے۔ یاد رہے کہ حکمت یار نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستانی حکومت کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔
 گل بدین حکمت یار

مزید :

صفحہ اول -