اپوزیشن غیر اخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے،شبلی فراز

 اپوزیشن غیر اخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے،شبلی فراز

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر صادق سنجرانی کی جیت کیلئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی راستہ اختیار کریں گے  انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے، عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -