سپیکر مشتاق احمد غنی سے اکاؤنٹنٹ  جنرل مرتضیٰ خان کی ملاقات

سپیکر مشتاق احمد غنی سے اکاؤنٹنٹ  جنرل مرتضیٰ خان کی ملاقات

  

پشاور(نیوزرپورٹر)اکانٹنٹ جنرل خیبرپختونخوامرتضی خان کی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کے ساتھ سپیکر چیمبرمیں ملاقات۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اے جی آفس میں کی گئی اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اکانٹنٹ جنرل کی جانب سے پنشن کی رقم حاصل کرنے کے عمل کو مزید سہل بنانے اور ادارے میں اصلاحات لانے کے عمل کو سراہا۔اے جی مرتضی خان نے سپیکر کو بتایا کہ ہم نے نہ صرف پرانے پنشنر ز کیلئے ان کے اکانٹس میں رقم کی منتقلی کا نظام متعارف کروایابلکہ نئے پنشنرز کیلئے ون ونڈوسسٹم کا آغازبھی کردیاہے۔سپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ قوم کو ایسے قابل افسران کی سخت ضرورت ہے جو اداروں میں اصلاحات لائیں اور لوگوں کو سہولت فراہم کریں۔سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہم نے اداروں میں رائج بوسیدہ نظام کو بدلنے کا بیڑا اٹھایا۔پولیس،لوکل گورنمنٹ،ہسپتالوں،تعلیمی اداروں میں اصلاحات نافذکی ہیں۔ان اصلاحات کے ثمرات نظر آنے شروع ہوگئے 

مزید :

صفحہ اول -