کراچی، شہر قائد میں موٹر  سائیکلوں کی چوری میں اضافہ

کراچی، شہر قائد میں موٹر  سائیکلوں کی چوری میں اضافہ

  

کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی چوری میں اضافہ ہوگیا۔سی پی ایل کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوسرے ماہ میں سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، شہر میں 3 ہزار 3 سو 69 موٹر سائیکلیں چورِی جبکہ 353 چھینی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف 267 موٹر سائیکلیں ریکور کرسکے۔گذشتہ ماہ 1 ہزار 7 سو 95 موبائل فون چھینے گئے، لیکن صرف 163 موبائل ہی برآمد کئے جاسکے۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور دیگر واقعات میں 28 افراد کا قتل ہوا۔شہر میں بھتہ خوری کا ایک واقعات رپورٹ ہوا، خوش قسمتی سے فروری میں بینک ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزید :

صفحہ آخر -