کراچی، قائد آباد میں فائرنگ  سے اے ایس آئی زخمی

کراچی، قائد آباد میں فائرنگ  سے اے ایس آئی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد کے علاقے قائد آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس آفیسرزخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق قائد آباداسپتال چورنگی کے قریب فائرنگ سے اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے اے ایس آئی سے اس کا نام پوچھا، نام کی تصدیق کرنے کے بعد ملزمان نے اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ زخمی اہلکار کوطبی امدادکے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔زخمی اہلکار نے بتایاکہ 2 موٹر سائیکلوں پر ہیلمٹ پہنے 3 ملزمان تھے۔ پوچھا کہ تمہارا نام ربانی ہے میں نے کہا کہ نہیں میرا نام اشفاق ہے،ملزمان نے مجھ پر 2 گولیاں چلائیں ایک گولی مجھے لگی۔

مزید :

صفحہ آخر -