حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر سمیت دوافراد کی لاشیں برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)شہرقائد کے مختلف علاقوں سے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر سمیت دوافراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے جامی کمر شل میں ہوٹل کے کمرے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،متوفی کی شناخت ممتاز احمد کے نام سے ہوئی،لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق متوفی حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر تھا،آبائی تعلق اوکاڑہ سے تھامتوفی 28جنوری سے کے ٹاؤن نامی ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا شبہ ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔ادھر الآصف اسوائر کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر55 سال کے قریب ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ موت طبی طور پر واقع ہو ہے تاہم ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔