پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں، 13ملزمان گرفتار،

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں، 13ملزمان گرفتار،

  

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزنے گزشتہ دوہفتوں کے دوران اسمگلنگ کے خلاف مختلف کاروائیاں کرکے13ملزمان کو گرفتارکرلیاجبکہ ملزمان کے قبضے سے منشیات، چھالیہ،ایرانی ڈیزل سمیت 7کروڑروپے سے زائد مالیت کا سامان برآمدہواہے۔ترجمانپاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق کوسٹ کارڈز نے گوادر شہر کے قریب نیلیٹ کے پہاڑی علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے چھپائی گئی 1010کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ہے۔اوتھل میں موبائل گشت کے دوران ایک ٹرک سے 6800 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکر تے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مسافر کو چ میں سوار مسافرکے بیگ سے 9.50کلو گرام چرس برآمد کر کے  ملزم کوگرفتار کر لیاگیاہے۔ترجمان کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرمزدا ٹرک سے 14ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر تے ہوئے 2افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈام کے علاقے سے غیرقانونی طریقے سے چھپایا گیا 64200لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران3597 کلو گرام چھالیہ،2593 کلو گرام غیر ملکی کپڑا  اورمتفرق اشیاء برآمد کر کے  1فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پسنی کے علاقے شادی کور ندی میں دوران گشت ایک ائل ٹینکر سے 17ہزار اور زمین میں چھپایا گیا 25ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا ۔گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے4تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانیکی کو شش کر رہے تھے۔کراچی سپر ہائی و ے سے دوران چیکنگ 3ٹرکوں سے16500لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرتے ہوئے 3 افراد کوحراستمیں لے لیا گیا۔ترجمان کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی منشیات،  چھالیہ،  متفرق اشیاء، 1لاکھ43ہزار 5سو لیٹر ایرانی ڈیزل،6عدد ٹرک اور13افراد کوپاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی  منشیات،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 7کروڑ  روپے کے لگ بھگ ہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار /  اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -