گنا فروخت کرنیکی اجازت: شوگر ملزمالکان کسانوں کو معاشی طور پر کمزورنہ کریں: لاہور ہائی کورٹ 

گنا فروخت کرنیکی اجازت: شوگر ملزمالکان کسانوں کو معاشی طور پر کمزورنہ کریں: ...

  

ملتان خصو صی ر پو رٹر)   لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے گنے کے کاشتکاروں کو ان کی منشا کے مطابق گنا پیچنے کی اجازت دے دی  اور قرار دیا کہ کسان کو گنا پیچنے سے روکنے کا کوئی قانون نہیں ہے عدالت نے فیصلے میں دوسرے صوبوں کو گنے کی پیچنے کا اقدام درست قرار دے دیا. فیصلے میں قرار دیا گیا کہ کسان کو آئین کے تحت حقوقِ  حاصل ہیں اور شوگر ملز کو اختیار نہیں کہ کسان کو معاشی طور پر کمزور کریں. لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ کسان کو گنے کی فروخت سے روکنے کیلئے کوئی قانون نہیں ہے.لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ذکا اشرف کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔

ریمارکس

مزید :

صفحہ اول -