زاہد اختر زمان کے بعد سیف انجم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب تعینات 

زاہد اختر زمان کے بعد سیف انجم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب تعینات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر‘جنرل ر پو رٹر)حکومت پنجاب نے کیپٹن (ر)سیف انجم کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب تعینات کر دیا ہے۔وہ گریڈ اکیس میں ہیں اور اس سے قبل وہ سیکریٹری زراعت پنجاب فرائض سر انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان کے تبادلے کی وجہ سے یہ سیٹ خالی تھی۔ذرائع کے مطابق اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی افسر ایڈشنل چیف سیکریٹری ساوتھ پنجاب کے عہدے پر تعیناتی کے لیے رضا مند نہیں ہے،حکومت پنجاب نے ایڈشنل چیف سیکریٹری ساتھ پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے،سیف انجم سیکرٹری  اریگیشن پنجاب خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور  گریڈ 21 کے آفیسر ہیں،ذرائع کے مطابق سیف انجم کو تین ماہ کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دیا گیا ہے،اس حوالے سے انکی  اضافی چارج پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تعینات

مزید :

صفحہ اول -