جامعہ کراچی میں مسائل کیساتھ حل بھی تلاش کیاجارہا ہے، مرتضی وہاب

جامعہ کراچی میں مسائل کیساتھ حل بھی تلاش کیاجارہا ہے، مرتضی وہاب

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں صرف مسائل کی نشاندہی نہیں ہورہی بلکہ حل بھی تلاش کیا جارہا ہے۔بدھ کوجامعہ کراچی میں 30کلو واٹ سولر اسمارٹ انرجی سسٹم انسٹال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ جامعہ کراچی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت اچھے منصوبے چلارہی ہے، ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری والدہ اور والد اس جامعہ کے المنائی ہیں اور میں نے ان کے نام سے ہی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ آج اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کے چیک بھی دینے آیا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ان طلبا کے اخراجات میری فیملی برداشت کرے گی کیونکہ ہم اس ملک اور معاشرے کا حصہ ہیں۔

ریٹائرڈ سینیٹرز

مزید :

صفحہ اول -