وزیراعظم نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان آج پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو ظہرانہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ انتخاب پر بھی مشاورت کی جائےگی۔
خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار صادق سنجرانی کے درمیان کل کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔
اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ اتحادیوں نے نامزدگی کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ہے۔اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اورچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے حمایت کا اعادہ بھی کیا۔حکومتی اتحادیوں نے ملک کی بہتری کیلئے وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کےلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔