پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18 مارچ کوہوگی ، نئے ایئر چیف کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18 مارچ کوہوگی ، نئے ایئر چیف کی تقرری کی منظوری ...
پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18 مارچ کوہوگی ، نئے ایئر چیف کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18 مارچ کوہوگی ،سبکدوش ہونے والے ایئرچیف نئے سربراہ کوکمان سونپیں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نئے ایئرچیف کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کوارسال کردی گئی،وزارت دفاع نے پاک فضائیہ کے 4 سینئرافسران کے ناموں کی سمری بھجوائی ہے،ذرائع کے مطابق ایئر چیف کیلئے ایئرمارشل نعمان علی،ایئرمارشل ظہیراحمدبابرکے نام تجویزکئے گئے اس کے علاوہ سمری میں ایئرمارشل جوادسعید،ایئرمارشل حسیب پراچہ کانام شامل ہیں۔دوسری جانب ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔