سکول طالبہ کے ساتھ راستے میں دست درازی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا 

سکول طالبہ کے ساتھ راستے میں دست درازی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا 
سکول طالبہ کے ساتھ راستے میں دست درازی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے نیپیئر سے پولیس نے راہ چلتی سکول کی طالبہ کے ساتھ دست درازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ روز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں اسے سکول جانے والی طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں اور دست درازی کرتے دیکھا گیا تھا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد اویس نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ سکول طالبہ کے والدین نے مقدمہ درج نہیں کروایا جس پر سرکاری مدعیت میں ملزم کے خلاف نیپیئر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -