حمزہ شہباز کے انگوٹھے کا نشان تصدیق کیلئے فرانزک لیب کو ارسال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے انگوٹھے کا نشان تصدیق کیلئے فرانزک لیب کو ارسال کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شہبازشریف اوردیگرکیخلاف رمضان شوگرملزریفرنس پرسماعت جاری ہے،شہباز شریف اورحمزہ شہبازنے عدالت میں حاضری مکمل کرائی ،جج احتساب عدالت نے استفسار کیاکہ حمزہ آپ نے رہائی کے وقت کسی دستاویزپرانگوٹھالگایاتھا؟حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ جی انگوٹھالگوایاتھا۔
حمزہ شہبازنے عدالت میں تصدیق کیلئے سادہ کاغذپرانگوٹھالگایا ،عدالت نے تصدیق کیلئے انگوٹھے کانشان فرانزک لیب کوارسال کردیا ، نیب کے گواہ نعمت علی کابیان قلمبندکیاجارہاہے ،احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچودھری سماعت کررہے ہیں۔