سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ہارنے سے پہلے فیصلہ کر لیں اپوزیشن کا بیانیہ ہے کیا،شہباز گل

سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ہارنے سے پہلے فیصلہ کر لیں اپوزیشن کا بیانیہ ہے ...
سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ہارنے سے پہلے فیصلہ کر لیں اپوزیشن کا بیانیہ ہے کیا،شہباز گل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن طے کرلے کے ان کا بیانیہ کیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ N75 سیالکوٹ اور یوسف رضاگیلانی کے جیتنے پر اپوزیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی ہے اوراعتماد کے ووٹ میں پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہونے پر مریم کہہ رہی ہیں یہ ووٹ ایجنسیوں نے ڈلوائے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان اب خط لکھنے کاسوچ رہے ہیں۔سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ہارنے سے پہلے فیصلہ کر لیں آپ(اپوزیشن) کا بیانیہ ہے کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -