ضروری نہیں کہ حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں، چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے ایک دن قبل حکومتی اتحادی جماعت نے حیران کن موقف دیدیا

ضروری نہیں کہ حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں، چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے ...
ضروری نہیں کہ حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں، چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے ایک دن قبل حکومتی اتحادی جماعت نے حیران کن موقف دیدیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہونے جارہا ہے  لیکن متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم)  تاحال فیصلہ کر سکی کہ ووٹ کسے دینا ہے اور خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  ضروری نہیں کہ حکومت کے ہر مطالبے پر ساتھ دیتے رہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا  کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، دیکھیں گے کہ وزیراعظم کس کا نام سامنے لاتے ہیں، سینیٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی میں حکومت کو جو دھچکا پہنچا ہے اس کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلنے ہی میں بقا ہے، یہ حجت تمام کرنے کے دن ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -