حمزہ شہبازکی رہائی کی دستاویزات پردستخط نہ کرانے کامعاملہ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی جعلی انگوٹھالگانے پرغیرمشروط معافی منظور

حمزہ شہبازکی رہائی کی دستاویزات پردستخط نہ کرانے کامعاملہ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ...
حمزہ شہبازکی رہائی کی دستاویزات پردستخط نہ کرانے کامعاملہ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی جعلی انگوٹھالگانے پرغیرمشروط معافی منظور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی رہائی کی دستاویزات پر دستخط نہ کرانے کے معاملے پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی جعلی انگوٹھا لگانے پرغیرمشروط معافی منظور کرلی گئی،عدالت نے پراسیکیوشن اوروکیل کی مداخلت پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کومعاف کردیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جج احتساب عدالت نے کہاکہ جیل حکام نے رمضان شوگرملزکیس میں مچلکے پرجعلی انگوٹھالگایا،مچلکے پرانگوٹھے اورعدالت میں لیے گئے انگوٹھے کے نشان میں فرق ہے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ آپ حمزہ کے انگوٹھے کے نشان کافرانزک کرالیں،وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کوفرانزک کانہیں کہاکرتے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے ہم معافی مانگتے ہیں۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ آئندہ محتاط رہنا،جب مچلکے آئیں توملزم کے اپنے انگوٹھے کانشان لیاکرو،ضمانتی مچلکوں کی دستاویزات واپس عدالت کوبھی بھجوانا ہوتی ہیں،احتساب عدالت کے جج امجدنذیرچودھری نے سماعت کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -