پاکستان سے اشیاء کوریا د رآمد کرنیوالوں کا کمرشل کونسلر عمران رزاق نے اہم اجلاس بلا لیا

پاکستان سے اشیاء کوریا د رآمد کرنیوالوں کا کمرشل کونسلر عمران رزاق نے اہم ...
 پاکستان سے اشیاء کوریا د رآمد کرنیوالوں کا کمرشل کونسلر عمران رزاق نے اہم اجلاس بلا لیا

  

کوریا (رضا شاہ) پاکستانی مصنوعات کو کوریا کی منڈی میں فروغ دینے کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں تعینات کمرشل کونسلر  عمران رزاق نے اجلاس بلالیا۔

   پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر جناب مدثر چیمہ نے   بتایا کہ کوریا میں موجود ایسے کاروباری حضرات جو پاکستان سے اشیا کوریادرآمد کر رہے ہیں ان کے لیے کمرشل کونسلر عمران رزاق نے ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کل کیا ہے . اس میٹنگ میں پاکستانی حلال کھانےکی اشیاء ، جراحی کے آلات، زراعت کی اشیاء، چمڑے سے بنی مصنوعات اور کھیل سے متعلق چیزوں وغیرہ سے تعلق رکھنے والی چیزوں کو کوریا میں درآمد کرنے والے کاروباری حضرات کی شرکت متوقع ہے.

  مدثر علی چیمہ نے مزید کہا کہ جو بھی پاکستان سے چیزیں کوریا میں در آمد کرنے والے کاروباری حضرات کوریا میں موجود ہیں اور اس میٹنگ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ ان سے رابطہ کر لیں تاکہ ان کو پاکستان کی مصنوعات کوریا میں درآمد کرنے میں اگر کوئی مشکلات ہیں تو پاکستانی سفارت خانے کی مدد سے ان کا حل نکالا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات کو کوریا میں متعارف کروانے اور فروغ دینے میں آسانی ہو سکے.

مزید :

بین الاقوامی -