پی ایس ایل ملتوی ہونے پر لاہور قلندرز کے سی ای او ایک مرتبہ پھر بول پڑے 

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر لاہور قلندرز کے سی ای او ایک مرتبہ پھر بول پڑے 
پی ایس ایل ملتوی ہونے پر لاہور قلندرز کے سی ای او ایک مرتبہ پھر بول پڑے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے پی ایس ایل سیزن چھ کو ملتوی کرنے کے فیصلے کو غلطی قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عاطف رانا کا کہناتھا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اور پی ایس ایل ملتوی ہونا بھی ایک غلطی ہے ، ماضی میں جو ہوا سو ہوا ، اب ہمیں مستقبل میں غلطی نہیں کرنا ہو گی ، چیئرمین احسان مانی نے فرنچائزز کو رابطے کا یقین دلایا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم 100 فیصد بائیو سیکیور ببل بنا سکتے ہیں اور عمل بھی کر سکتے ہیں ، امید ہے جلد شائقین پی ایس ایل کے میچز دیکھ سکیں گے ۔
سی ای او لاہور قلندرز کا کہناتھا کہ چیلنجز ضرور ہیں لیکن پی ایس ایل اب پہلے سے بھی بہتر ہو گی ، پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے کا افسوس ہے ۔

مزید :

قومی -