چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتیں گے، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتیں گے، یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتیں گے، یوسف رضا گیلانی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور امیدوار سینٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ انشا اللہ سینٹ چیئرمین کا الیکشن جیت جائیں گے۔

 نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سپیکر کے عہدے کیلئے آڈٹ پیراز کی بنیاد پر نا اہل کرکے جیل بھیجا گیا لیکن آڈٹ پیراز میری رہائی کے بعد سیٹل ہوئے۔میں 9سال بعد واپس پارلیمنٹ میں آگیا ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پارلیمنٹ میں آنا جانا لگا رہتاہے۔ سابق وزیر اعظم نے صحافی کے سوال ”کیا آپ الیکشن جیت جائیں گے“ پر جواب دیا کہ انشا اللہ جیت جائیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھے پرویز مشرف نے جیل میں بھیجا تھا اور انہی نے مجھ سے حلف لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کے 10سال کون واپس لائے گا جو میں نے جیل میں گزارے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -