ہم سب ٹرائل پر ہیں، اللہ بھی ہمیں دیکھ رہا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ،وکلا سے بیان حلفی طلب

ہم سب ٹرائل پر ہیں، اللہ بھی ہمیں دیکھ رہا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ،وکلا سے ...
ہم سب ٹرائل پر ہیں، اللہ بھی ہمیں دیکھ رہا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ،وکلا سے بیان حلفی طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں مس کنڈکٹ کی کارروائی میں وکلا کو 29 مارچ تک بیان حلفی جمع کرانے کاحکم دیدیاگیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ ادارہ ہم سب کی ماں کی طرح کا ہے ،ہم سب ٹرائل پر ہیں، اللہ بھی ہمیں دیکھ رہا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں 21 وکلا کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلاکو 29 مارچ تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ جو کچھ لکھنا ہے آپ بیان حلفی میں لکھ دیں،سب کچھ سامنے آنا چاہئے کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ،بار فیصلہ کرے کہ ان چند لوگوں کا آپ نے ہی تحفظ کرنا ہے۔