خالدہ اطیب شرعی تقاضوں کے مطابق ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گی، امین الحق

خالدہ اطیب شرعی تقاضوں کے مطابق ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گی، امین الحق
خالدہ اطیب شرعی تقاضوں کے مطابق ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گی، امین الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) کی نو منتخب خاتون سینیٹر خالدہ اطیب چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹنگ اورحلف برداری کی تقریب میں شرکت کےلئے اسلام آباد روانہ ہو گئیں۔
 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ خالدہ اطیب نے علمائے کرام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے۔ خالدہ اطیب شرعی تقاضوں کے مطابق ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون رکن عدت مکمل کرنے کے بعد سینیٹ سیشن میں حصہ لیں گی۔
یاد رہے کہ خالدہ طیب اپنے خاوند کی وفات کے بعد ایام عدت گزار رہی ہیں،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنی جماعت کی نو منتخب خاتون سینٹر خالدہ اطیب سے رابطہ کیا ہے اور انہیں عدت سے اٹھنے کےلئے فتویٰ لینے کا مشورہ دیاتھااس پر خالدہ اطیب نے جامعہ بنوریہ اور دارالعلوم دیو بند سے فتویٰ حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیاتھا۔خالدہ اطیب کا کہنا ہے کہ انہیں عدت ختم کرنے کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے کوئی دباو¿ نہیں ہے۔