عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب، اصل ویڈیو سامنے آگئی

عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب، اصل ویڈیو سامنے آگئی
عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب، اصل ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کے حقوق سے متعلق ریلیوں کا انعقاد کیا گیاجس میں خواتین نے پلے کارڈز اٹھا کر اور نعرے لگا کر اپنے مطالبات سامنے رکھے۔
خواتین کے عالمی دن پر کراچی میں ہونے والی ریلی میں سماجی اور سول سوسائٹی کی خواتین نے بھر پور شرکت کی جہاں نعرے لگائے گئے اور پلے کارڈز کے ذریعے نوجوان لڑکیوں اور خواتین نے اپنا پیغام دنیا میں پہنچایا لیکن اس حقوالے سے سوشل میڈیا پر نہایت ہی حیران کن ویڈیو گردش کرنے لگی جس نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا جس میں ایسا دکھایا گیا کہ خواتین غیر اخلاقی اور ناقابل قبول نعرہ بازی کر رہی ہیں حالانکہ ایسا ہرگز نہیں تھا ۔ نیچے دی گئی ویڈیو درست ویڈیو ہے جس میں نعروں کی درست اردو لکھی گئی ہے جسے آپ خود سن اور ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔


مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نعروں کی آواز صاف نہیں ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ویڈیو کے ساتھ سب ٹائٹلز لگا کر اسے غلط انداز میں پیش کیا گیا اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جاتا رہا حالانکہ کراچی میں ہونے والی ریلی میں ایسے نعرے نہیں لگائے گئے ۔

مزید :

قومی -