ڈپٹی چیئرمین نامزد کرنے پر وزیر اعظم کا مشکورہوں، مر زا آفریدی

ڈپٹی چیئرمین نامزد کرنے پر وزیر اعظم کا مشکورہوں، مر زا آفریدی
ڈپٹی چیئرمین نامزد کرنے پر وزیر اعظم کا مشکورہوں، مر زا آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد ہونے والے امیدوار مرزا آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین نامزد کرنے پر وزیر اعظم کا مشکورہوں۔
 نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مرزا آفریدی کا کہنا تھا مجھے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کےلئے نامزد کرنا قبائلی علاقوں کو اہمیت دینا ہے۔ مرزا آفریدی 2018میں آزادسینیٹر منتخب ہوئے لیکن بعد میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔ مرزا آفریدی کے چچا زاد بھائی ایوب آفریدی بھی سینیٹر ہیں۔