پی ایس ایل سیزن 6 کے باقی میچز کب کراوئے جائیں گے ؟کرکٹ شائقین کیلئے سب سے بڑی خبر 

پی ایس ایل سیزن 6 کے باقی میچز کب کراوئے جائیں گے ؟کرکٹ شائقین کیلئے سب سے بڑی ...
پی ایس ایل سیزن 6 کے باقی میچز کب کراوئے جائیں گے ؟کرکٹ شائقین کیلئے سب سے بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن چھ کے شائقین کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز ز مالکان کے درمیان بقیہ میچز جون کے مہینے میں کروانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مالکان کے درمیان پی ایس ایل سیزن چھ کے باقی میچز پر اتفاق رائے کیلئے اہم اجلاس ہوا ، جس میں ایونٹ کے باقی میچز رمضان المبارک کے بعد جون میں کروانے پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعد بقیہ میچز کرانے کا اعلان کیا جائے گا ۔اجلاس میں اس پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز بھی پاکستان میں ہی ہوں گے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرنچائزز کو بائیو سیکیور ببل سے پہلے اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا لیکن اب ہر معاملے میں ٹیم مالکان کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر میں باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -