قونصلیٹ بارسلونا میں خود سوزی کی کوشش کرنیوالے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ، سنگین مقدمات میں ملوث رہ چکا:قونصل جنرل عمران علی چوہدری

قونصلیٹ بارسلونا میں خود سوزی کی کوشش کرنیوالے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ، ...
قونصلیٹ بارسلونا میں خود سوزی کی کوشش کرنیوالے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ، سنگین مقدمات میں ملوث رہ چکا:قونصل جنرل عمران علی چوہدری

  

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )بارسلونا قونصلیٹ  میں خود سوزی   اور قونصلیٹ میں آگ لگانے کی کوشش  کے واقعہ پر  قونصل جنرل عمران علی چوہدری کا ردعمل بھی آگیا اور  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ   ظفر اقبال پاکستان اور  سپین میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث رہاہے جبکہ یہاں  سپین میں 17 سال جیل میں قید رہاہے۔جیل سے رہائی کے بعد معمول کی زندگی شروع کرنے کے لئےقونصل خانہ پاکستان بارسلونا نے ان کا نام پاکستان میں بلیک لسٹ سے نکلوا کر مینوئل پاسپورٹ جاری کیا، ماضی میں پاکستان میں ان کے خاندان کے ساتھ ہونے والے واقعات نے ان کے ذہن پر منفی اثرات مرتب کئےآج بھی ان کی ذہنی توازن درست نہیں لگ رہاتھا، قونصل خانہ میں جب وہ دوبارہ آئیں گے پہلے ہی کی طرح ہم ان کی مدد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس ناخوشگوار واقعہ کے بعدقونصل خانہ کا کام 45 منٹ کے وقفے سے  دوبارہ شروع ہوچکا تھا،  قونصل خانہ پاکستان کے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں۔ انھوں نے قونصل خانہ عملے کے افراد کو خراج تحسین پیش جن کی بروقت کاروائی سے سائل کی خود کشی کی کوشش ناکام بنادی۔

بتایا گیا ہے کہ ظفر اقبال پاکستان میں 1989 سے 1991 تک پاکستان کی جیلوں میں قید رہے، 1996 میں  سپین آنے کے بعد 1999 یہاں سنگین نوعیت کے مقدمات کے تحت گرفتار ہونے کے بعد 17 سال جیل میں قید رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قونصل خانہ پاکستان میں اس نے خود پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی جوکہ ناکام بنا دی گئی۔  طبی امداد کے بعد پولیس نے ظفر اقبال کو حراست میں لے لیاہے

مزید :

تارکین پاکستان -