پچھلے ہفتے مسلسل سستا ہونے والا سونا یکدم ہی اتنا زیادہ مہنگا ہوگیا کہ پورے ہفتے کی کسر نکل گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ہفتے مسلسل سستا ہونے والا سونا آج 2900 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔
سنسھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ چھ ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت دو ہزار 486 روپے کے اضافے سے 91 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 24 ڈالر (3747 روپے) اضافے کے بعد 1736 ڈالر (2 لاکھ 71 ہزار 52 روپے) ہوگئی ہے۔