وزیر اعظم کا اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ، تحفظات جلد دور کر نے کی یقین دہانی کرا دی 

 وزیر اعظم کا اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ، تحفظات جلد دور ...
 وزیر اعظم کا اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ، تحفظات جلد دور کر نے کی یقین دہانی کرا دی 
سورس: File Photo

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کا اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام ، اتحادیوں کو تحفظات جلد دور کر نے کی یقین دہانی کرا دی ۔

 تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن پر مشاورت ہوئی جبکہ اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی کہ پہلے اور آئندہ بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،اس موقع پر وزیر اعظم نے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی اراکین حکومت کا اہم حصہ ہیں اور آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کے تحفظات بہت جلد دور کر دیے جائیں گے، آج کا انتخاب انتہائی اہم مرحلہ ہے،وزیر اعظم نے سینیٹ اراکین کو ہدایت کی کہ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں اور حکومتی امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔یادرہے کہ کل چیئرمین سینٹ کیلئے انتخاب ہونے جارہاہے جس میں صادق سنجرانی اور یوسف رضاگیلانی مد مقابل ہوں گے ۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -