امریکہ نے میانمارکے فوجی رہنما کے خاندانی ارکان اور کمپنیوں پر پابندیاں عائدکردیں

امریکہ نے میانمارکے فوجی رہنما کے خاندانی ارکان اور کمپنیوں پر پابندیاں ...
امریکہ نے میانمارکے فوجی رہنما کے خاندانی ارکان اور کمپنیوں پر پابندیاں عائدکردیں

  

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کے محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی رہنما مِن آنگ ہلائنگ کے دوبالغ بچوں اور ان کی چھ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کااعلان کیاہے۔محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ کمانڈر انچیف برائے دفاعی خدمات سینئر جنرل مِن آنگ ہلائنگ کے دوبالغ بچوں کے متعددہولڈنگز کاروبار ہیں جنہوں نے والد کی حیثیت اور بدنام اثرورسوخ سے براہ راست فائدہ اٹھایاہے۔

امریکہ کے محکمہ تجارت نے گزشتہ ہفتے میانمار کی وزارت دفاع، وزارت داخلہ امور اور دوتجارتی اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیاتھا،اس نے میانمار کیخلاف برآمدات پر مزیدسخت قابو پانے کے لئے اقدامات کا بھی اعلان کیاتھا۔

امریکہ نے فروری میں مِن آنگ ہلائنگ اور میانمار کی فوج یا سکیورٹی فورسز سے متعلقہ متعدد اداروں سمیت میانمار کے کئی فوجی رہنماں کو نامزد کیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -