ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے ایک روز قبل آصف زرداری کا موقف بھی آگیا

ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے ایک روز قبل آصف زرداری کا ...
ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے ایک روز قبل آصف زرداری کا موقف بھی آگیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماﺅں نے پی ڈی ایم امیدواروں کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، پیپلزپارٹی کے رہنماءنے بتایاکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہمارا ہوم ورک مکمل ہے۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پی ڈی ایم کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری حاصل ہے، یوسف رضا گیلانی اور غفور حیدری کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں، تمام اراکین نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہی ہے، حکومت نے ہمارے اراکین کو توڑا تو سب عوام کے سامنے لائیں گے، عمران خان کے منہ سے اخلاقیات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، ہمارے اراکین پر سنجرانی کو ووٹ دینے کے لیے دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا نمبرز ہمارے پاس ہیں، حکومت صرف ہارس ٹریڈنگ کر کے ہی جیت سکتی ہے، ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -