چہل قدمی کرتے شہریوں کو پہاڑی کی چوٹی پر مسافر جہاز کا ملبہ مل گیا، یہ کب اور کیسے تباہ ہوا تھا؟ حقیقت سامنے آئی تو سب حیران رہ گئے

چہل قدمی کرتے شہریوں کو پہاڑی کی چوٹی پر مسافر جہاز کا ملبہ مل گیا، یہ کب اور ...
چہل قدمی کرتے شہریوں کو پہاڑی کی چوٹی پر مسافر جہاز کا ملبہ مل گیا، یہ کب اور کیسے تباہ ہوا تھا؟ حقیقت سامنے آئی تو سب حیران رہ گئے
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں دوخواتین نے 78سال قبل گر کر تباہ ہونے والے ہوائی جہاز کا ملبہ دریافت کرلیا۔ میل آن لائن کے مطابق 1948ءمیں برٹش یورپین ایئرویز کی پرواز ایس 200پی سکاٹ لینڈ میں واقع آئرش لا نامی پہاڑ کے ساتھ ٹکرا کر گر گئی تھی جس میں 20مسافر سوار تھے۔ گزشتہ دنوں 39سالہ پامیلا ایٹکن اور اس کی 53سالہ دوست کیتھرین گیفنی سیاحت کے لیے اس پہاڑ پر گئیں اور وہاں انہیں جہاز کا ملبہ مل گیا۔
رپورٹ کے مطابق پامیلا اور کیتھرین کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شخص 1971ءمیں بھی اس ملبے تک پہنچ چکا ہے۔ اس شخص نے جہاز کے ایک ٹکڑے پر اپنا نام ’رے پرچیز‘ (Ray Purchase)اور تاریخ کندہ کر رکھی تھی۔12اپریل 1948ءکے روز تباہ ہونے والے اس طیارے میں معجزانہ طور پر تمام مسافروں کی جانیں بچ گئی تھیں۔ ان میں سے 13زخمی ہوئے تھے۔ باقی 7کو زخم بھی نہیں آئے تھے۔پامیلا نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اس جہاز کے ملبے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”آپ لوگ یقین نہیں کریں گے لیکن میں اور میری سہیلی کیتھرین گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پہاڑوں پر دوسرے ہوائی جہاز کا ملبہ دریافت کر چکی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -