انٹرنیٹ پر خاتون نے انڈے والا سینڈوچ بنانے کا ایسا آسان ترین طریقہ بتادیا کہ کئی لوگوں کی زندگی بدل جائے گی 

انٹرنیٹ پر خاتون نے انڈے والا سینڈوچ بنانے کا ایسا آسان ترین طریقہ بتادیا کہ ...
انٹرنیٹ پر خاتون نے انڈے والا سینڈوچ بنانے کا ایسا آسان ترین طریقہ بتادیا کہ کئی لوگوں کی زندگی بدل جائے گی 
سورس: Tiktok/russozzie

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈے والا سینڈوچ بنانے میں کافی وقت صرف ہوتا ہے لیکن اب ایک آسٹریلوی خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایگ سینڈوچ بنانے کا ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ لوگوں کی زندگی آسان کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں یہ خاتون دو سخت ابلے ہوئے انڈے لے کر ایک پلاسٹک زِپ لاک بیگ میں ڈالتی ہے۔ اس میں وہ ایک چمچ آئیولی (Aioli)، کچھ جڑی بوٹیاں، تھوڑا سا نمک اور مرچیں شامل کرتی ہے اور بیگ کو بند کر انہیں اچھی طرح مکس کر دیتی ہے۔

رپورٹ اس آمیزے کو ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کرنے کے بعد وہ قینچی سے بیگ کو ایک کونے سے کاٹ دیتی ہے اور دبا کر آمیزہ بریڈ کے ایک سلائس پر لگا کر اوپر دوسرا سلائس رکھ دیتی ہے او رکہتی ہے کہ لیجیے ایگ سینڈوچ تیار ہو چکا ہے۔ خاتون کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 2لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں اور کمنٹس میں اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ آئندہ تمام عمر وہ اسی طریقے سے سینڈوچ بنائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -