تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، عثمان بزدار کے بارے میں ارکان نے کیا کہا؟ شیخ رشید نے انکشاف کردیا

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، عثمان بزدار کے بارے میں ارکان نے کیا کہا؟ ...
تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس، عثمان بزدار کے بارے میں ارکان نے کیا کہا؟ شیخ رشید نے انکشاف کردیا
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ کل کے الیکشن میں صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ کے طور پر کامیاب ہوجائیں گے، تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ آصف زرداری نے حفیظ شیخ کے خلاف ووٹ خریدے، اپوزیشن نے الیکشن کو ساری دنیا میں بدنام کردیا ہے، کل کے الیکشن میں صادق سنجرانی کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کور کمیٹی کے اجلاس میں سب کی فرداً فرداً رائے لی، ارکان نے عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا  اظہار کیا ہے۔ 

شیخ رشید کے مطابق پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کے خلاف ہے، ان کا آپس میں کوئی اتحاد و اتفاق نہیں ہے ، ان کی نفرت کی سیاست ختم ہو کر رہے گی۔

مزید :

قومی -