کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ پتھر دنیا سے بھی زیادہ پرانا ہے

کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ پتھر دنیا سے بھی زیادہ پرانا ہے
کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ پتھر دنیا سے بھی زیادہ پرانا ہے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی طرف سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ایسے شہاب ثاقب کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے متعلق یہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی کہ یہ ہماری اس زمین سے بھی ہزاروں سال پہلے، اس وقت کا ہے جب سورج ابھی نیا نیا معرض وجود میں آیا تھا۔یہ نایاب شہابیہ الجزائر کے ریگستان سے 2020ءمیں جاپانی اور فرانسیسی ماہرین نے دریافت کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پتھر کی عمر 4ارب 60کروڑ سال کے لگ بھگ ہے۔ گویا یہ ہماری زمین کی عمر سے بھی زیادہ عمر رسیدہ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پتھر نظام شمسی بننے کے صرف 20لاکھ سال بعد وجود پذیر ہوا۔ اس پر تحقیق سے ہمیں اپنے نظام شمسی کے وجود میں آنے سے متعلق اہم معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ اس شہابیے کو ایرگ 002کا نام دیا گیا ہے۔ فرانس کے ماہر جین ایلکس بیرے کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20سالوں سے شہابیوں پر تحقیق کر رہے ہیں اور یہ ان کی زندگی کی سب سے حیران کن دریافت ہے۔ زمین سے بھی قدیم یہ پتھرپگھلے ہوئے مادے سے بنا ہوا ہے اور اپنی فطرت میں آتش فشانی ہے۔یہ پہلے مائع حالت میں تھا تاہم چار ارب ساٹھ کروڑ سال پہلے جم کر ٹھوس شکل اختیار کر گیا۔ ممکنہ طور پر یہ شہابی پتھر کسی ایسے ناکام سیارے یا پروٹوپلانیٹ کا حصہ رہا ہے جو سیارہ نہ بن سکا اور ٹوٹ پھوٹ کر بکھر گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -