پاکستان سے دو دلہنیں بارڈر کراس کر کے اپنے شوہروں کے پاس بھارت پہنچ گئیں

پاکستان سے دو دلہنیں بارڈر کراس کر کے اپنے شوہروں کے پاس بھارت پہنچ گئیں
پاکستان سے دو دلہنیں بارڈر کراس کر کے اپنے شوہروں کے پاس بھارت پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) 2پاکستانی ہندو دلہنیں شادی کے دو سال بعد بالآخر بھارت میں اپنے شوہروں کے پاس پہنچ گئیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق شگن کنور اور کیلاش بائی نامی ان لڑکیوں کی شادیاں بھارتی ریاست راجستھان کے شہروں باڑمیر اور جیسل میر کے رہائشی راجپوت نوجوانوں مہندر سنگھ اور نیپل سنگھ بھٹی کے ساتھ 2019ءمیں ہوئی تھیں۔ 
انہی دنوں پلوامہ حملہ ہوا اور اس کے بعد بالا کوٹ کی ایئرسٹرائیک اور پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی جیسے واقعات رونما ہوئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اپنے عروج کو پہنچ گئی اور کئی کوششوں کے باوجود دونوں دلہنوں کو بھارتی ویزا نہ مل سکا۔ اب حالات کچھ معمول پر آنے پر شگن کنور اپنے دولہا مہندر سنگھ اور کیلاش بائی اپنے دولہا نیپل سنگھ کے پاس پہنچ گئی ہے۔ سسرال پہنچنے پر شگن کنور کا کہنا تھا کہ ”پاکستان اور بھارت کے حالات خراب ہونے پر ہم پاکستان میں پھنس گئی تھیں اور بھارت کی طرف سے ہمیں ویزا نہیں دیا جا رہا تھا۔ میرے والدین میرے مستقبل کے بارے میں بہت پریشان رہتے تھے۔ اب اپنے شوہر کے پاس آنے کے بعد مجھے اپنے شادی شدہ ہونے کا احساس ہو رہا ہے اور میں سسرال آنے پر بہت خوش ہوں۔“