دوران پرواز بار بار شرمناک حرکت کی کوشش، فضائی عملے نے تنگ آکر خاتون مسافر کو رسیوں سے سیٹ کے ساتھ باندھ دیا

دوران پرواز بار بار شرمناک حرکت کی کوشش، فضائی عملے نے تنگ آکر خاتون مسافر کو ...
دوران پرواز بار بار شرمناک حرکت کی کوشش، فضائی عملے نے تنگ آکر خاتون مسافر کو رسیوں سے سیٹ کے ساتھ باندھ دیا
سورس: Screengrab

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ہوائی جہاز میں سوار ایک خاتون کی تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے سیٹ پر رسی سے باندھ کر بٹھایا گیا ہوتا ہے۔ خاتون کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا گیا؟ اب اس کی شرمناک تفصیل سامنے آ گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ خاتون روس کی ایک اندرون ملک پرواز میں سوار تھی جب اس نے دوران سفر متعدد بار کپڑے اتار کر برہنہ ہونے کی کوشش کی۔ جب عملے کے بار بار روکنے پر بھی وہ نہ رکی تو مجبوراً اسے سیٹ کے ساتھ باندھ دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پرواز روس کے شہر ولادی ووستوک سے روانہ ہوئی تھی اور اڑان بھرنے کے 15منٹ بعد ہی اس 39سالہ خاتون نے یہ شرمناک حرکت شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز کے اڑتے ہی خاتون جہاز میں ادھر ادھر گھومنے لگی۔ جب عملے کے افراد نے اسے بے مقصد گھومنے سے روکا اور اپنی سیٹ پر بیٹھنے کو کہا تو اس نے جھگڑا شروع کر دیا اور جھگڑے میں ہی اپنے کپڑے اتارنے شروع کر دیئے۔سائبیریا کے شہر نووسیبیرسک میں جب پرواز نے لینڈنگ کی تو خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -