لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور افسوسناک واقعہ، تشدد کے بعد مالکان بچی کو گھر میں قید کرکے چلے گئے

لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور افسوسناک واقعہ، تشدد کے بعد ...
لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور افسوسناک واقعہ، تشدد کے بعد مالکان بچی کو گھر میں قید کرکے چلے گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وحدت کالونی کے علاقہ میں  میاں بیوی 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر میں قید کرکے چلے گئے، بچی کے شور پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے افسر  کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔تشدد کا واقعہ وحدت کالونی کے سرکاری کوارٹرز میں پیش آیا۔تشدد کا نشانہ بننے والی بچی صبا قصور کی رہائشی ہے اور اس کے مطابق مالکان اسے پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تحویل میں لے لیا۔سارہ احمد کے مطابق ایف آئی آر میں 506، 374، 337، 328 اور PDNC ایکٹ کی سیکشن 34 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے متاثرہ بچی کو مکمل قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واقعہ کا مقدمہ ملک طارق اور اسکی اہلیہ ارم کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -