چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، جماعت اسلامی کس کو ووٹ دے گی؟ اعلان کردیا

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، جماعت اسلامی کس کو ووٹ دے گی؟ اعلان ...
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، جماعت اسلامی کس کو ووٹ دے گی؟ اعلان کردیا
سورس: Facebook

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان قیصر شریف نے اعلان کیا ہے کہ کل ہونے والے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ان کی جماعت نیوٹرل رہے گی۔

قیصر شریف کے  مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جماعت اسلامی نے کسی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ’ جماعت اسلامی کل کے الیکشن میں حکومتی یا اپوزیشن امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امیر جماعت اسلامی سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار عبدالغفور حیدری نے  سراج الحق سے ملاقات کرکے ان سے ووٹ کی درخواست کی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -